اجزاء
۔ گندم کا آٹا ایک کپ
۔ میدہ آدھا کپ
۔ نیم گرم پانی آدھا کپ
۔ نمک حسبِ ذا ئقہ
۔ کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ چیڈر چیز 20گرام
۔ موزریلہ چیز 20گرام
۔ سبز شملہ مرچ چوپ کی ہوئی 5گرام
۔ پیلی شملہ مرچ چوپ کی ہوئی 5گرام
۔ لال شملہ مرچ چوپ کی ہوئی 5گرام
۔ پیاز چو پ کیا ہوا آدھا پیاز
۔ کالا زیتون 5گرام
۔ اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
۔ پیزا سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ چیز سلائس ایک عدد
۔ گھی دو کھانے کے چمچ
ترکیب
۔ایک برتن میں گندم کا آٹا لیں اور اس میں میدہ ،نمک،کھانے کا تیل اور نیم گرم پانی ڈا ل کر گوندلیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیں ۔
۔اب ایک برتن میں پیا ز چوپ کیا ہوا ،کالا زیتون ،سبز شملہ مرچ ،لال شملہ مرچ ،پیلی شملہ مرچ ،اوریگانو ،موزریلہ چیز اور چیڈر چیز ڈال کر ملا لیں ۔
۔اب گوندھے ہوئے آٹے کا پیڑا بنا کر بیل لیں ۔
۔اب اس پر پیزا سوس اچھی طرح لگا لیں اورپھر اس پرتیار کیا ہوا مکسچر ،موزریلہ چیز ،چیڈر چیز پھیلا دیں اورپھر چیز سلائس رکھ دیں ۔
۔اب دوسرا پیڑا بیل کر اُپر سے رکھ کر بند کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں گھی ڈ ال کر دونوں طرف سے پکا لیں ۔
پکانے کا وقت : تیس منٹ
افراد : ایک عدد